2 مارچ 2019 - 17:45
امریکہ اور ترکی دونوں کو اچھی طرح علم ہے کہ ابو بکر البغدادی کہاں ہے: بشار الجعفری

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا ہتھیار ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھ میں ہے ۔ امریکہ و ترکی دونوں کو اچھی طرح علم ہے کہ داعش کا سربراہ ابو بکر بغدادی کہاں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بشار الجعفری نے شام کے بحران میں سعودی عرب اور قطر کی مخرب نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ابتدا ہی سے شامی عوام کے قتل عام میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا اور اس نے دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کئے۔ اور شامی قوم ان افراد کو معاف نہیں کرےگی جنھوں نے شامی عوام کا خون بہانے میں کردار ادا کیا ہے انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب شامی قوم سے معذرت خواہی کرے تو ممکن ہے شامی قوم اسے معاف کردے۔ بشار الجعفری نے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا ہتھیار ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھ میں ہے ۔ امریکہ و ترکی دونوں کو اچھی طرح علم ہے کہ داعش کا سربراہ ابو بکر بغدادی کہاں ہے۔

.......

/169